حکومت پنجاب لینڈ ریکارڈکی کمپیوٹرائز یشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ڈی سی او خانیوال

جمعہ 30 جنوری 2015 12:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ڈی سی او خاور کمال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لینڈ ریکارڈکی کمپیوٹرائز یشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کمپیوٹرائزیشن کا کام ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے مقررہ وقت میں کام کی تکمیل پر ریونیو سٹاف اور کمپیوٹرائزیشن سنٹروں پر تعینات اہلکاروں کو تین ،تین اضافی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دو خصوصی انعامات بھی دئیے جائیں گے خصوصی انعامات کے حقداروں کا تعین متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دورہ کبیروالا کے موقع پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت اورتحصیل کمپلیکس کبیروالا کے دورہ پر پٹواریوں اور کمپیوٹرائزیشن سنٹر کے معائنہ پر وہاں پر تعینات اہلکاروں سے خطاب کے دوران کہی ۔ڈی سی او نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام غلطیوں سے پاک ہونا چاہئے انہوں نے ہدایت کی کہ جمعبندیاں بھی ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ اکبر ظہور ،تحصیلدار ندیم دیہڑبھی اُنکے ہمراہ تھے ۔بعد ازاں خاور کمال نے کمپیوٹرائزیشن سنٹر کی زیرتعمیر عمارت کا معائنہ بھی کیا انہوں نے ڈی او بلڈنگزکو ہدایت کی کہ وہ تعمیر کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :