پیپلز پارٹی عوامی اور ملکی سلامتی کے لیے خون دینے والی جماعت ہے‘یاسر زرگر

جمعہ 30 جنوری 2015 12:15

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی عوامی اور ملکی سلامتی کے لیے خون دینے والی جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانیں قربان کی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںPPPآئندہ ہونے والے انتخابات میں کلین سویپ کر ے گی آزادکشمیر میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار کے مطابق حکمرانی کر رہے ہیں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی چوہدری مجید کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما یاسر زرگر نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ جو لوگ چوہدری عبدالمجید کی حکومت پر کرپشن کا کیچڑ اچھال رہے ہیں دراصل اپنے مفادات حاصل کرنے کے چکر میں ہیں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کر سکتی آزادکشمیر بھر میںPPحکومت نے تعمیر وترقی کے میگا پراجیکٹ شروع کر کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں کردار ادا کیا ہے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام تعلیم دوستی کا مظہر ہے آزادکشمیر میں PPنے مفاہمت کی پالیسی کو اپنا تے ہوئے ہر مخالف ممبر اسمبلی کے حلقے میں کام کروائے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی کارکردگی66سالوں پر بھاری ہے آزادکشمیر میں بھی آئندہ حکومت دوبارہ پیپلز پارٹی بنائے گی پیپلز پارٹی کے کارکنان صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں بلا امتیاز تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں پاکستان میں اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اس لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور آج پاکستان میں نواز شریف کی حکومت PPکی وجہ سے قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :