سندھ حکومت نےتاجروں کو ملنےوالی دھمکیوں کانوٹس لےلیا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:26

سندھ حکومت نےتاجروں کو ملنےوالی دھمکیوں کانوٹس لےلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ملنے والی مبینہ دھمکوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو مکمل تحفظ دے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کو ملنے والی دھمکی افسوس ناک عمل ہے۔ تاجر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اور کسی خوف کے بغیر اپنے کاروبار جاری رکھیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ ہر حال میں برقرار رکھے گی اور تاجروں، صنعت کاروں اور ان کی املاک کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :