مصر ‘بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں میں بعض کی حالت نازک

جمعہ 30 جنوری 2015 12:40

قاہرہ/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مصر میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی سینائی کے علاقوں ال عریش میں سیکیورٹی ایجنسی کی عمارت اور اور رفاح میں ایک چیک پوائنٹ پر بم دھماکے کیے گئے مصری حکام کے مطابق العریش میں فوجی اڈے کے باہر کار بم دھماکہ کیا گیا اور فوجی ہوٹل، پولیس کے کلب اور ایک درجن چیک پوائنٹس پر راکٹ برسائے گئے۔

اخبار الاحرام نے بتایا کہ العریش میں فوجی ہوٹل کے سامنے ان کا دفتر ان حملوں میں مکمل تباہ ہو گیا شمالی صحرائے سینا میں اکتوبر میں اس وقت ایمرجنسی اور کرفیو نافذ کردیا گیا جب ایک چیک پوسٹ پر حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سے مصری فوج نے آپریشن کا آغاز کیا ہے تاہم فورسز فوری طورپر علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہی سوئز شہر میں بھی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگیا۔

عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے وابستگی ظاہر کرنے والے ایک گروپ انصار البیت المقدس نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امریکہ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کی کوششوں میں مصری حکومت کی حمایت کرتا رہے گا

متعلقہ عنوان :