یونیسیف نے مسلح گروپوں میں خدمات انجام دینے والے 3ہزار بچوں کو رہا کروا لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) یونیسیف نے مسلح گروپوں میں خدمات انجام دینے والے 3ہزار بچوں کو رہا کروا لیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے متعدد مسلح گروپوں میں بھرتی کئے جانے والے 3ہزار بچوں کو رہا کروا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 3 سو فوجی بچوں کو آزاد کروایا ہے ۔ مذکورہ بچے 7سے 10سال کی عمر کے ہیں جبکہ بعض بچے 4سال سے مسلح جھڑپوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان بچوں کی اکثریت پڑھنا لکھنا نہیں جانتی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یونیسیف خاندانوں سے محروم ان بچوں کے تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات کو پورا کریگا۔

متعلقہ عنوان :