ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:41

ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا تاہم لواحقین پہلے ہی کسی قسم کا معاوضہ لینے سے انکار کرچکے ہیں ملائیشیا کی حکومت اور مذکورہ ایئر لائنز کی جانب سے پہلے طیارے کے تمام 239 مسافروں کی موت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم مسافروں کے لواحقین کی جانب سے ان کی تلاش کیلئے زور دیا جارہا تھا۔

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے باقاعدہ ایک اعلان میں کہا گیا کہ ایم ایچ 370 طیارہ کسی حادثے کا شکار ہو کر گرگیا اور اس میں موجود تمام مسافر بھی ہلاک ہوگئے تھے ملائیشیا کے شہری ہوا بازی کے چیف اظہرالدین عبدالرحمان نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ملائیشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں موجود تمام 239 مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔بعد ازاں ملائیشین ایئر لائنز کی جانب سے کہا گیا کہ وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے رابطہ کریں گے اور معقول معاوضے دینے کی کوشش کی جائے گی۔