سیکورٹی کے نام پر دنیا بھر میں بہت سی حکومتیں انسانی حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہیں ‘ ہیومن رائٹس واچ
جمعہ 30 جنوری 2015 12:43
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ سیکورٹی کے نام پر دنیا بھر میں بہت سی حکومتیں انسانی حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیریا، عراق، شام، اسرائیل اور امریکہ جیسے ممالک سیکورٹی کے معاملات کو جواز بنا کر انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
عالمی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ کے مطابق چند حکومتیں بدقسمتی سے انسانی حقوق کو سیاسی حل کا مستقل حصہ نہیں سمجھتیں دنیا بھر میں پالیسی ساز انسانی حقوق کو ایک رکاوٹ سمجھنے کی بجائے اس کی اہمیت تسلیم کرکے بحرانوں اور بدنظمی پر قابو پا سکتے ہیں رپورٹ میں عراق اور شام پر فرقہ ورانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے نفاذ کا بھی الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ ان ممالک کی غلط پالیسیوں کے باعث ہی شام اور عراق میں داعش کو پنپنے کا موقع ملا ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ شام میں شہریوں پر تشدد اور عراقی حکومت کی جانب سے سنی مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے سے داعش کو موقع ملا کہ وہ ان گروپوں سے حمایت حاصل کر سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.