امریکی سینیٹ کمیٹی نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کی منظوری دیدی

جمعہ 30 جنوری 2015 12:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) امریکی سینیٹ کمیٹی نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کی منظوری دے دی ، پابندیوں کا بل مارچ میں سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے کہاہے کہ صدر براک اوباما تہران کے خلاف نئی پابندیوں کو ویٹو کردیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی میں ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کے بل پر رائے شمالی ہوئی۔

بل کے حق میں اٹھارہ اور چار نے مخالفت میں ووٹ دیا،خبرایجنسی کے مطابق کمیٹی نے بل سینیٹ کو بھیج دیا اور سینیٹ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل پر رائے شماری مارچ میں ہوگی۔بل کے مطابق اگر کے متازع ایٹمی پروگرام کے حل کیلئے کوششیں ناکام ہوئیں تو تہران پر مزید پابندیاں عائد ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :