آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کا ملک محمد نواز کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 30 جنوری 2015 12:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سردار خالد آزاد منعقد ہوا اجلاس میں صحافیوں محمد معروف اعظم ، ماجد شفیع چوہدری ، افتخار اعظم راجہ ، محمد افضل ، عثمان جرال ، ادیب مرزا ، عابد ستار ، ڈاکٹر ملک شفیق شاہین ، محمد آصف ، عبدالقادرکسانہ اور سردار ساجد محمود نے شرکت کی اجلاس میں سابق سینئر وزیر ممبر اسمبلی مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ملک محمد نواز خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔