دلہا کے دوستوں نے سبزیوں سے شادی کی گاڑی کو سجادیا

جمعہ 30 جنوری 2015 13:04

دلہا کے دوستوں نے سبزیوں سے شادی کی گاڑی کو سجادیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پشاور میں دلہا کے دوستوں نے سبزیوں سے شادی کی گاڑی کو سجا دیا پشاور میں دلہن لانے کیلئے بارات کی گاڑی کو پھولوں کے بجائے سبزیوں سے سجایا دیاگیا ، ذرائع کے مطابق گاڑِی کی سجاوٹ پر تقریبا انواع اقسام کی 12 کلو گرام سبزی استعمال کی گئی، گاڑی راہ چلتے افراد کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہی اور وہ بڑے شوق سے اس کی تصاویر بناتے رہے-