Live Updates

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے عمران خان کو پیر کو ملاقات کیلئے بلا لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے عمران خان کو پیر کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی اور دوسرے امور پر بات کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سوموار کو تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے ۔ عمران خان عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وہ چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کے بعض ثبوت پیش کریں گے ، ملاقات میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے بعض کیسز کے فیصلوں میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات