ورلڈ کپ تیاری،تمیم اقبال نے برسبین میں بنگلہ دیشی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:08

ورلڈ کپ تیاری،تمیم اقبال نے برسبین میں بنگلہ دیشی ٹیم کے تربیتی کیمپ ..

برسبین( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد جمعرات کو برسبین میں آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والے ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا۔ تمیم گزشتہ سال دسمبر میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی سرجری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سرجری کے باعث تمیم ایک دن تاخیر کے باعث آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں انہوں نے آسٹریلوی سرجن سے معائنے کیلئے وقت لے رکھا تھا۔ جمعرات کو بنگلہ دیشی ٹیم مینجر خالد محمود نے بتایا کہ تمیم نے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا ہے اور انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کے ہمراہ خوب نیٹ پریکٹس کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمیم اقبال میگا ایونٹ سے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔