ہاشم آملہ ون ڈے کرکٹ میں 19 سنچریاں بنا کر ویلیئرز اور لارا کے ہم پلہ ہو گئے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:08

سینچورین( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے برائن لارا اور اے بی ڈی ویلیئرز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ وہ مجموعی طور پر ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ سینچورین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں آملہ نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی اس سیریز میں دوسری جبکہ مجموعی طور پر 19 ویں سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویلیئرز اور لارا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے باہمی سیریز میں تین سو رنزوں کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ وہ تین بار باہمی سیریز میں تین سو سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کر کے ڈیسمونڈ ہائنز، دلشان اور سنگاکارا کے ہم پلہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :