سنگاکارا کی ناقابل شکست سنچری،سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 34 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:08

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) سنگاکارا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 34 رنز سے ہرا دیا۔ سات میچوں کی سیریز 4-2 سے کیویز کے نام رہی۔ میزبان ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45.2 اوورز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن کے سوا کیویز کا کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن با?لرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکا، ولیمسن 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سنگاکارا نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، دلشان 81 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سنگاکارا میچ اور ولیمسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :