پونٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سنگاکارا 6 مختلف ٹیموں کے خلاف 15 سو رنز بنا کر ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:10

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) سٹار سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کیریئر کے 1500 رنز مکمل کر لئے۔ اس کے ساتھ ہی سنگاکارا نے چھ مختلف ٹیموں کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سنگاکارا نے کیویز کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے باز سنگاکارا نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر حریف با?لرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیویز کے خلاف ون ڈے میچوں میں کیریئر کے 1500 رنز بھی مکمل کئے۔ وہ چھ مختلف ٹیموں کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے ٹنڈولکر کے بعد دنیا کے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ پونٹنگ کو پانچ ٹیموں کے خلاف 1500 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔