ورلڈ کپ 2015ء : سعید اجمل ٹی وی چینل پر ماہرانہ تبصرو ں سے پاکستانی شائقین کو آگاہ کرینگے

جمعہ 30 جنوری 2015 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے سعید اجمل اگرچہ ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن پاکستانی شائقین کیلئے ایک خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ میں نجی ٹی وی چینل کا حصہ ہونگے اور اپنے ماہرانہ تبصروں سے ناظرین کو آگاہ کرینگے۔ سعید اجمل پاکستانی ٹیم کا ایک اہم اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان کے زیر قیادت 2009ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سعید اجمل بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث پاکستان نے یہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔ سعید اجمل اپنی باوٴلنگ کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں. جو صرف 111 ون ڈے میچوں میں اب تک 183 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضع رہے کہ جادوگر سپنر سعید اجمل کو ان باوٴلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے شہر چنائی میں اپنے باوٴلنگش ایکشن کا ٹیسٹ دیا ہے جس کے بعد وہ پرامید ہیں کہ وہ اس ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے۔