پاکستان کو سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش

جمعہ 30 جنوری 2015 14:11

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) گذشتہ تین ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نئے سال کی پہلی ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ نیوزی لینڈ نے چند ہفتے پہلے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین دو سے جیتی تھی اور سری لنکا کو چار دو سے ہرانے کے بعد کیوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پرپاکستان کو ایک اور آزمائش سے گذارنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ون ڈے انٹرنیشنل آج ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دوسرا میچ تین فروری کو نپیئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ ڈے اینڈ نائٹس ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے حوالے سے خدشات دم توڑ گئے ہیں وہ فٹ ہیں اور میچ میں حصہ لیں گے۔

گرین شرٹس نے اس سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے ہیں جن میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز اس کیلئے چیلنجنگ ہوگی۔ گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے ویلنگٹن پہنچنے کے بعد پریکٹس کی بجائے آرام کیا اور اب وہ تازہ دم ہو کر کیویز کا شکار کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی اور اس کے بعد 15فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :