عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئرزکے تعلقات بہتر ہونے لگے

عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور بیلجئم کی کیرولین وزنیاکی کی دوستی کوئی ڈھکی چھپی نہیں، دیگر پلیئرز نے بھی ساتھیوں کو اپنی زندگی میں جگہ دینا شروع کردی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:11

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ٹینس کا کھیل دنیا میں بے حد مقبول اور کھلاڑی مقبول ترین ہیں خاص طور پر کئی خواتین پلیئرز تو ہالی ووڈ اسٹارز اور ماڈلز کی طرح گلیمرس ہیں۔ ان کھلاڑیوں کا اپنا مخصوص رویہ بھی ہوتا ہے، عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ میں موجود خواتین پلیئرز ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ نہیں کرتیں۔

ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے لیکن چند برسوں سے یہ روایت تبدیل ہوچکی ہے۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور بیلجئم کی کیرولین وزنیاکی کی دوستی کوئی ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

البتہ اب دیگر پلیئرز نے بھی ساتھیوں کو اپنی زندگی میں جگہ دینا شروع کردی ہے۔ بیلارس کی وکٹوریا آزارنکا کہتی ہیں کہ پہلے میں ان لڑکیوں کو صرف حریف ہی سمجھتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں جان کر اچھا لگتا ہے۔

کورٹ سے باہر ہم اچھا وقت بھی گذار لیتے ہیں۔ عالمی نمبر سات کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ بھی اسی قسم کے خیالات رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں حریف پلیئرز کے ساتھ تعلقات پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میری نظر میں اس طرح کھیل سے توجہ ہٹتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم سب خودغرض ہیں ویسے آپسمیں ملنے جلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :