تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی غیر اطمینان بخش قرار‘ پولیس کا اظہار تشویش

جمعہ 30 جنوری 2015 14:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پولیس نے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف بڑے تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس سپیشل برانچ سے 8 میں سے 7 پروجیکٹس پر سیکیورٹی کو غیر اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاہور میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے چار اضلاع میں 29 پروجیکٹس پر غیر ملکی ماہرین کام کر رہے ہیں ان پروجیکٹس کی اے پلس‘ اے بی اور سی میں درجہ بندی کی ہے اور پروجیکٹس راولپنڈی‘ اٹک اور چکوال اضلاع میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 283 سفارشات پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پیش کی گئیں اور صرف 10 فیصد سفارشات پر اب تک عمل ہو چکا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ ایریا میں اب تک کوئی حفاظتی دیوار نہیں ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کیمرے نصب ہیں۔ اجلاس میں ضلعی افسران اور پولیس افسران میٹنگ کا انعقاد کریں گے اور سیکیورٹی خطرات سے منتظمین کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :