سکرنڈ ، حیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 30 جنوری 2015 14:24

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سکرنڈ کے گوٹھ ماڑی جلبانی میں غیرقانونی بجلی کنکشن کاٹنے کے دوران حیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو مزدور یونین کے چیئرمین اسلم خانزادہ‘ ایکسیئن نواب شاہ اشوک کمار‘ ارشاد میمن‘ کری بخش ڈاہری‘ ذوالفقار میرانی‘ شاہ نواز انڑ‘ خادم حسین پڑھیار اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب سکرنڈ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین اسلم خانزادہ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف حیسکو ٹی نے ایکسیئن نواب شاہ اشوک کمار کی سربراہی میں غیرقانونی ٹرانسفارمر اتارے تو مقامی غنڈوں نے حملہ کردیا اور حیسکو ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور کلہاڑیوں‘ ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے ایک ساتھی شدید زخمی بھی ہوا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی جو سراسر ظلم ہے۔

متعلقہ عنوان :