پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے تیار ہیں‘ بھارتی وزیردفاع
جمعہ 30 جنوری 2015 14:25
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں نہ صرف بات چیت بلکہ مذاکراتی میز پر مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے بھی تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی کو تشدد بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی ختم نہیں ہوئی تاہم اس میں کمی ضرور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلحہ کی کوئی کمی نہیں اور بھارت جارحیت کا پوری طرح جواب دینے کے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے اور کسی بھی قیمت پر امن کو آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کٹھن صورتحال میں فوج کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور فوج اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ درپردہ جنگ بھارت پر مسلط کرنے سے بار رہے۔ کیونکہ فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں بات چیت کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ مذاکرات کی مزی پر مسئلہ کشمیر پر بھی بحچ کیلئے تیار ہے لیکن یہ لازمی ہے کہ بات چیت تشدد سے پاک ماحول میں ہو اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے فوج چوکنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.