کھیبر، ٹیوب ویل مشین کے پٹے میں آکر نوجوان ہلاک

جمعہ 30 جنوری 2015 14:28

مٹیاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کھیبر کے قریب طاہر ہنگورو وگاؤں ٹیوب ویل مشین کے پٹے میں آکر نوجوان ہلاک‘ اڈیرو لعل میں چھینی گئی ٹیکسی پولیس کی جانب سے برآمد نہ کرانے پر متاثرین کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھیبر کے نواحی طاہر ہنگورو گاؤں میں زرعی زمین پر ٹیوب ویل کی مشین کے پٹے میں 32 سالہ نوجوان امیر بخش ولد تاجو ہنگورو پھنس کر کچ کر ہلاک ہوگیا‘ اہل خانہ کو اطلاع ملنے پر کہرام مچ گیا‘ سینکڑوں افراد ورشتہ داروں کی موجوگی میں نوجوان آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

دریں اثناء ٹیکسی ڈرائیور سائیں بخش چھٹو سے 5 روز قبل اڈیرو لعل اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی جانب سے چھینی گئی ٹیکسی کار اڈیرو لعل پولیس کی جانب سے برآمد نہ کرانے پر متاثرہ ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینی کا پرزور مطالبہ کیا۔