مٹیاری میں مضر صحت گٹکا اور مین پوری کا کاروبار عروج پر‘ پولیس سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے باوجود کنٹرول کرنے میں ناکام

جمعہ 30 جنوری 2015 14:30

مٹیاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مٹیاری ضلع بھر میں مضر صحت گٹکا اور مین پوری کا کاروبار عروج پر‘ پولیس سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے باوجود کنٹرول کرنے میں ناکام‘ نوجوان بوڑھے کینسر ودیگر مہلک امراض میں مبتلا‘ سیاسی وسماجی‘ مذہبی تنظیموں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع کے مختلف شہرو ودیہات میں ہالہ‘ بھٹ شاہ‘ مٹیاری‘ اڈیرو لعل‘ پلیجانی‘ شاہپور دریور‘ کھنڈو‘ کھیبر‘ مٹیاری‘ طالب المولیف کالونی‘ پرانا ہالہ اور گرد ونواح میں کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں مضر صحت گٹکا‘ مین پوری کی خرید وفروخت جاری ہے‘ پولیس میں شامل کالی بھیڑیں ماہانہ بھتہ خوری کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس سالانہ لاکھوں روپیہ بھتہ وصول کرتی ہے‘ پی پی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی جان سے ایس ایس پی متیاری کو احکامات دینے کے باوجود پولیس ضلع بھر میں مضر صحت گٹکا‘ مین پوری کی خرید وفروخت پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔