چین‘ 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ایک شہری کو پھانسی دے دی گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چین میں ایک 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی شہری پائی یونجیانگ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیاہوسی شہر میں پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پائی یونجیانگ کو 24 جولائی 2013ء کو ایک 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔