متحدہ کے کارکنوں کو قتل: وزیر اعظم نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:39

متحدہ کے کارکنوں کو قتل: وزیر اعظم نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور سندھ کے وزیر اعلی کو یہ حکم دیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوٴس میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت آج وزیر اعظم نے کی اجلاس میں ایم کیو ایم کے کارکنا ن کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کاکنوں کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے حکومت ماورائے عدالت قیل کی اجازت نہیں دے سکتی لاپتہ کارکنا ن سے متعلق وزیر اعظم نے وزیر اعلی سندھ کو کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے اجالس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی نگرانی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔

دہشت گردی کے مقدمات تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت درج کیے جائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سر پرستوں کے خلاف بھی آرڈیننس کے تحت ہی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری میں جو لوگ بھی ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اجالس کے بعد وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت بھی کی۔