گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی پر قوم پرستوں نے خاموشی اختیار کر کے پنجاب سے دوستی کو تر جیح دی،مولانا عبدالواسع

جمعہ 30 جنوری 2015 14:40

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماء و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی پر قوم پرستوں نے خاموشی اختیار کر کے پنجاب سے دوستی کو تر جیح دی بر سر اقتدار قوم پرست جماعتو ں نے اپنی سیاست پنجاب اور اسلام آباد کو برا بھلا کہہ کر سیاست دو ام دے رکھا لیکن اقتدار کی خاطر انہیں وفاق اور پنجاب اچھا لگنے لگا ہے عوام نے ان اقتدار پرستوں کو پہچان لیا ہے اور قوم پرستی کے نام سے عوام کے حقوق بھی سلب کر دیئے ہیں جس کا واضح مثال گوادر کاشغر بین الاقوامی شاہراہ کی تبدیلی پر ان نام نہاد قوم پرست اور اقتدار پرستوں کی خاموشی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں گوادر بندرگاہ فعال اور وسط ایشیا ئی ممالک تک تجارت کے راستے کھل گئے۔

(جاری ہے)

اُ س وقت جمعیت علماء اسلام نے گوادر بندرگاہ اور اس اہم پورٹ کی حمایت بھی اس لیے کی کہ اس سے بلوچستان کے تما م اضلاع کو ایکسپورٹ اورامپورٹ کے ساتھ ساتھ عوام ترقی کی راہ پر گامزن اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔اس بندر گاہ کی تعمیراور کامیابی کی بدولت چائنا کی اب گوادر کاشغر بین الاقوامی روٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجائے بلوچستان کے روٹ قلات ،کوئٹہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے راستے دوبارہ گوادر کاشغر روٹ کی بحالی کے لیے اسمبلی کے فلور پر اور باہر بھی اقدامات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گڈانی پاوٴر پلانٹ کا منصوبہ سے پنجاب کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔کیونکہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بجلی کی شدید قلت ہے۔لیکن اقتدار پرست حکمرانوں نے گڈانی بلوچستان کے پاوٴر پلانٹ سے پنجاب کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جوکہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مفتی گلاب ضلعی امیر مولوی شمس الدین،ضلعی ترجمان حسن شاہ بخاری اور مولوی اختر گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپوزیشن لیڈر مولانا واسع نے مزید کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کا مسئلہ مرکزی قیادت مولونا فضل الرحمٰن نے بھی اُٹھایا ہے۔ گوادر کاشغر روٹ ا ہم منصوبے کی دوبارہ بحالی کے لیے جمعیت اقدامات کریں گے۔دریں اثنا ء اپوزیشن لیڈر نے مولا نا احمد شاہ مرحوم کی انتقال پر ایصال ثواب کے لئے فائحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :