محکمہ موسمیات کی فروری کے پہلے ہفتے میں بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، پہاڑوں پر برف باری بھی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

(جاری ہے)

منگل تک اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :