سپریم کورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال ہونے پر وزارت تجارت کو نوٹس جاری کر دیا ‘ در آمدی پالیسی طلب

جمعہ 30 جنوری 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال ہونے پر وزارت تجارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درآمدی پالیسی بھی طلب کرلی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ بتایا جائے ممنوع قرار دیئے جانے کے باوجود پلاسٹک بیگ کیوں استعمال ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پلاسٹک بیگ سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کتنے پلاسٹک بیگ اور سکریپ درامد کئے گئے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحول اور صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو کے ذریعے پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا پھر کیوں مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں۔حکومت بتائے کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے کیا پالیسی بنائی گئی ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :