پنجاب کی جیل میں ایک اور مجرم کی پھانسی کی تیاریاں مکمل ، مجرم شعیب کو تین فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

جمعہ 30 جنوری 2015 14:45

ہری پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پنجاب کی جیل میں ایک اور مجرم کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مجرم شعیب کو تین فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل ہری پور میں مجرم شعیب سرور کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں، جسے آئندہ تین دن میں پھانسی دے دی جائے گی، ذرائع کے مطابق شعیب سرور پہلا مجرم ہے جسے دہشت گردی کے مقدمے میں سزا نہیں ہوئی ‘ مجرم کے ڈیٹھ وارنٹ رواں ہفتے جاری کیے گئے جو جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :