غریب ملک کے وزیراعظم کو 10لاکھ کا جوڑا زیب نہیں دیتا ‘راہول گاندھی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بھارتی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے غریب ملک کے وزیراعظم کو دس لاکھ روپے کے کپڑوں کا جوڑا پہننا زیب نہیں دیتا، مودی امریکی صدر براک اوباما سے سادگی سے بھی مل سکتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے مودی نے بیرون ملک میں رکھا ہوا اربوں ڈالر کا کالا دھن واپس لانے اور غریبوں کو پندرہ لاکھ روپے دینے کے وعدے پر عوام سے ووٹ لیا لیکن اقتدار میں آکر وہ کالا دھن تو واپس نہیں لاسکے تاہم عوام کا ہی پیسہ اپنی ذات پر خرچ کرنے لگے ہیں۔

راہول گاندھی نے انکشاف کیا کہ اوباما سے ملاقات کے دوران مودی نے دس لاکھ روپے مالیت کا جوڑا پہن رکھنا تھا اور کپڑوں پر ہر جگہ مودی کا نام لکھا ہوا تھا جو غریب ملک کے وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔ مودی امریکی صدر سے سادگی سے بھی مل سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :