سینیٹ نے خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سینیٹ نے خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔جمعہ کو سینٹ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قرار داد ایوان میں پیش کی کہ سینیٹ خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ‘سوگوار خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست تھے انہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بھر پور مدد کی مسلمان راہنماؤں ‘ عالمی برادری اور امت مسلمہ میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سمیت مختلف عالمی امور پر بھرپور کردار ادا کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قرار داد سینٹ نے اتفاق رائے سے قرار داد منظور کرلی۔

اجلاس کے دور ان ڈپٹی چیئر مین صابر علی بلوچ کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے پوسٹل سروس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی و زیر مملکت برائے پوسٹل سروس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ میں سابق وفاقی وزیر کلثوم سیف اللہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی -

متعلقہ عنوان :