دیوار گرنے سے زمیندار سجاد احمد مہرانہ کی اہلیہ دب کر جاں بحق دو بچے زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:59

کھاریاں((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) دیوار گرنے سے زمیندار سجاد احمد مہرانہ کی اہلیہ دب کر جاں بحق دو بچے زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پرانا اڈا کے قریب مشتاق احمد کی حویلی کے اندر 7 فٹ تک بھرتی ڈالی گئی جبکہ گلی کی طرف سے دیوار نیچی رہ گئی ۔

(جاری ہے)

حویلی والے صحن میں رکھی اینٹوں کو پانی لگا رہے تھے کہ اچانک دیوار بیرونی سمت آ گری جس کے نتیجے میں گلی سے گزرتی چوہدری سجاد احمد مہرانہ کی اہلیہ سیکرٹری عنایت سویہ کی 38 سالہ ہمشیرہ دیوار کے نیچے دب کر شدید زخمی ہو گئی ۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق جبکہ گلی سے سائیکل پر گزرتے 2 کم عمر بچے شدید زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :