ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتیں ہیں ‘ڈی ایس پی ٹریفک گجرات

جمعہ 30 جنوری 2015 14:59

کھاریاں((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتیں ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہیل فاضل نے گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام چناب کالجز گجرات میں منعقد ہ ٹریفک سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہے ‘ اور کسی بھی مہذب قوم کی نشانی بہترین ٹریفک ہے ‘ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گجرات فرینڈز لائنز کلب نے یہ سیمینار منعقد کر کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ‘ جس میں نو نہالان وطن کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ٹریفک قوانین پر پابندی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

دیر سے پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے ‘ مقرر حد رفتار سے تجاوز اور دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال حادثات کا بڑا بہت سبب ہیں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان اپنی جانوں سے تو کھیلتے ہیں یہ دوسروں کی جانوں سے بھی کھیل رہے ہوتے ہیں ۔ ہمارا فرض ہے کہ اپنے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کرینگے ۔ چیئرمین چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی نے کہا کہ ون ویلنگ اور ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزی بڑا المیہ ہے ہم لوگ اپنے فائدے اور مزے کی خاطر لوگوں کی جانوں سے کھیل جاتے ہیں ۔

جو کہ افسوسناک ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت کرینگے ۔ اور چناب گروپ آف کالجز میں نوجوانوں کو ڈسپلن سیکھایا جاتا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں معاشرہ میں بہترین انسان بن کر سامنے آئیں ۔اور اُن میں موجود بگاڑ ختم ہو سکے ۔ پرنسپل چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی چوہان نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ اور گجرات فرینڈز لائنز کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہ بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔

اور آج ہم اپنے ادارے میں آنے والے تمام مہمانوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم اُن کے شان بشان نوجوان نسل کی تربیت کیلئے کام کرینگے ۔ زون چیئر پرسن گجرات لائنز کلب انٹرنیشنل زون 10شیخ عمر نوخیز نے کہ لائنز کلب انٹرنیشنل دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ اور آج گجرات فرینڈز لائنز کلب نے ایک شاندار سیمینار منعقد کر کے ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔

جس کیلئے میں چیئر پرسن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب عمر اقبال نے کہا کہ فرینڈز لائنز کی تاریخی گواہ کہ اس کے تمام ممبران عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور عملی طور پر عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ۔ آج یہ پروگرام نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ۔

تاکہ نوجوان اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کا بھی تحفظ کر سکیں ۔ آئی ٹی چیئرمین گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ‘ یہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم فرینڈز لائنز کلب کے پلیٹ فارم خدمت خلق کیلئے کام کرتے رہیں گے پراجیکٹ چیئر پرسن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کہا کہ ڈرائیونگ کرنے سے قبل ہمیں گاڑی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ کاغذات بھی پورے کرنے چاہیے تاکہ ہم کسی بھی حادثہ سے بچا سکیں اور قانون کی گرفت میں نہ آ سکیں ۔ ‘ اس موقع پر سیکرٹری لائنز کلب لائنز مہر عامر علی ‘ فنانس سیکرٹری چوہدری خرم ‘ فراز ملک ‘ ملک عمیر ‘ لائن سلیمان ‘ لائن رضوان بھی موجود تھے ۔