فنی تعلیم کے اداروں کے لیئے خصوصی مراعات رکھنا ایک قابل تحسین اقدام ہے‘سیف الرحمن

جمعہ 30 جنوری 2015 15:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل کالج کے پرنسپل سیف الرحمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیئے شروع کئے گئے منصوبے میں فنی تعلیم کے اداروں کے لیئے خصوصی مراعات رکھنا ایک قابل تحسین اقدام ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منصوبہ کی معائینہ ٹیم کے ہمراہ کالج کے متعدد شعبہ جات کے دورے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ طلبہ اور طالبات میں فنی تعلیم کے فروغ سے ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح میں کافی حد تک کمی ہوگی، ہمارے نوجوان مختلف فن سیکھنے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوں گے اور معاشرے میں باعزت زندگی گذاریں گے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی سول ورک، روڈ، بلڈنگ، الیکٹریشن، پلمبر، ٹیلرنگ، ویلڈنگ، آٹو ڈیزل ، مکینکل ڈافٹسمین ، سروے وغیرہ کے شعبہ میں ماہرین کے لیئے روزگار کے سنہرے مواقع موجود ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت مستقبل میں بھی اس شعبہ کی ترقی کے جانب اپنی توجہ مبذول رکھے گی -

متعلقہ عنوان :