صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ شیخ عرفان پرویز

جمعہ 30 جنوری 2015 15:00

کھاریاں((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ ان کا خاندان ہمیشہ خدمت دین کیلئے کوشاں رہتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اہل سنت کیلئے آواز اٹھا کر بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ جس سے سینکڑوں علماء کرام کے خلاف درج مقدمات خارج ہوئے ہیں ‘ ہم امید کرتے ہیں کہ علماء کرام پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی قیادت میں اہل سنت کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کرینگے ۔