جنین، مسلح یہودی شدت پسندوں نے جنگی مشقیں شروع کردیں

جمعہ 30 جنوری 2015 15:03

جنین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صہیونی فوجیوں کے بعد یہودی آبادکاروں نے بھی مسلح کارروائیوں کی باقاعدہ تربیت کے حصول کیلئے جنگی مشقیں شروع کردیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے الجلمہ قصبے میں بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں عسکری تربیت پر مشتمل مشقوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر یہودی آباد کاروں کو اپنے اغواء ،گرفتاری اور حملوں سے بچنے کی تراکیب اور طریقے سکھائے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر صہیونی فوجیوں نے جنوبی جنین کے سیل الظھر قصبے پر دھاوا بول کر گھر گھر تلاشی لی۔ یہودی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب ایک طرف یہودی آباد کار بھی جنگی مشقوں میں مصروف تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں کے استعمال کیساتھ دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے ایک 40 سالہ سمیر محمد مالول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے مالول کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :