جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت زار کو بہت جلد بہتر کردیں گے‘مشیر صحت پنجاب

جمعہ 30 جنوری 2015 15:05

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تحصیل ہارون آباد ،فقیروالی سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت زار کو بہت جلد بہتر کردیں گے بنیادی ہیلتھ یونٹ تک کو ترقی دے کر عوامی بہتری کی طرف گامزن کیا جائے گا ،فقیروالی کی مضروبہ خاتون کو انسانی ہمدردی کے ناطے علاج کی سہولت فراہم کی ہے صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی نمائیندہ سے خصوصی بات چیت ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ صحت کو بہتر کرنے کے لیے بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔تحصیل ہارون آباد فقیروالی کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بتانے پر کہ درجنوں بنیادی ہسپتالوں میں نہ تو ڈاکٹر ہیں اور نہ ہی بنیادی سہولتیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد فقیروالی ، ہارون آباد کے ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فقیروالی کی مضروبہ خاتون کو انسانی زندگی بچانے کے لیے سرکاری طور پر علاج کے احکامات دیے جو کہ علاج ہو رہا ہے ۔جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ ان میں ای ڈی او بھاولنگر ، ڈی سی او ، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈی پی او بھاولنگر ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او فقیروالی نے اپنی ذمہ داریاں بہ احسن و خوبی ادا کیں ۔اس سلسلہ میں ڈویثرنل آفس سیکریٹری مسلم لیگ ن حکیم خالد ہاشمی کا کردار بھی قابل قدر ہے ۔

متعلقہ عنوان :