وانا‘دوایمبولینس پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24گھنٹے سروس کھڑی کردی گیئں

جمعہ 30 جنوری 2015 15:05

وانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محبوب احمد اچکزئی نے پہلی بار ایمبولینس ریسکو1122سروس شروع کرکے ایمرجنسی بنیاد پر دوایمبولینس پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24گھنٹے سروس کھڑی کردی گیئں۔محبوب احمد اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پہلی بار ایمبولینس ریسکو1122سروس شروع کردی جس سے کافی آسانی ہوگی کسی بھی وقت حادثہ نمٹنے کیلئے سروس موجود ہوگی جس کیلئے ہیلتھ ورکر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں ایمبولینس سروس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگی انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کوشش کرہی ہے کہ ایمبولینس زیادہ تر لوگوں کے کام میںآ ئے ایمرجنسی بنیاد پر اے پی اے وانا افس میں دونوں ایمبولینس کھڑی ہیں جس وقت کسی کو ضرورت ہو تو وہ انتظامیہ سے فوری رابطہ کرسکتا ہے مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ ایک خوش ائند بات ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے ریسکو1122کے سروس شروع کردی جس پر محبوب اچکزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مذید بھی علاقے کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکے مقامی لوگوں کے مطابق اے پی اے وانا کا اس قسم کے اقدام ترقی کی ایک کڑی ہے اور ہم ایسے افسر پر فخر کرتے ہیں جو عوام کی ضروریات کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں لہذا اس کے علاوہ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ بجلی ،ایجوکیشن ،زراعت اور جنگلات پر بھی خصوصی توجہ دیکر ان کو فعال بنایا جائے تاکہ اس سے عوام کی زندگی اور بھی بہتر ہوجائے گی -