کراچی چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) کے سی سی آئی کی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسمال ٹریڈرز کے چئیر مین عبد المجید نے گارڈن مارکیٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے باوجود کراچی میں بھتہ، پرچی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبد المجید میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو ایک سازش کے تحت جرائم کی آماجگاہ بنا کر کاروبار کو مشکل ترین بنا دیا ہے ملزمان آئے روز دکانداروں سے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔ اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کی صفائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے پانی کا جگہ جگہ جمع ہونا بھی عوام اور تاجروں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر رہا ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :