فیصل آباد ، نیلے کیمیکل زدہ کینز کے استعمال میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ روک تھام میں ناکام

جمعہ 30 جنوری 2015 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فیصل آباد میں کیمیکل زدہ کینز کا کھانے پینے کی اشیاء کیلئے استعمال عام ہونے لگا، کین کے استعمال کو ممنوعہ قرار دینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ روک تھام میں ناکام ہے۔ فیصل آباد سمندری روڑ پر کیمیکل زدہ ڈرمز اور کینز کی خرید و فروخت عروج پر ہے نیلے کینوں میں کھانے پینے کے استعمال سے موذی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تیزابی ڈرموں کو بیچنے والے کہتے ہیں کہ وہ کین کو فروخت کرنے سے پہلے استعمال کنندگان کو ہر طرح سے آگاہ کرتے ہیں۔ جان لیوا کینز پانی، دودھ،مکھن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتطامیہ کو ان کا استعمال روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ موت بانٹنے والے کینز کے استعمال پر انتظامیہ کی چپ سمجھ سے بالا تر ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو شعور فراہم کرنے کی بجائے خلاف ورزی کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :