سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

جمعہ 30 جنوری 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں کی واپسی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونیوالے کاروباری ہفتے کو ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 24 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر میں کمی 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 81 کروڑ 52 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح مجموعی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 6 کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :