اوایل ایکس کے ذریعے سب کچھ ”خریدنے“والا گروہ پکڑاگیا

جمعہ 30 جنوری 2015 15:08

اوایل ایکس کے ذریعے سب کچھ ”خریدنے“والا گروہ پکڑاگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء)معروف کاروباری ویب سائیٹ ’اوایل ایکس‘ کے ذریعے رائیکی کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کی خاتون سمیت تین ارکان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار مہرنے بتایاکہ OLXپر اشتہارات کی مدد سے لوگوں کے ساتھ رابطہ کرتے تھے اور حالات کا جائزہ لینے کے دودن بعد ہی واردات کردیتے تھے اور ہاتھ لگنے والی ہر چیز لے کر رفوچکر ہوجاتے تھے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایاکہ رحمان ، اسماعیل اور ہماءنے کئی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا، اس طرح کے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے لیکن عدالتی نظام پر عدم اعتماد کی وجہ سے چند ہی مقدمات درج ہوتے ہیں ۔ ملزم شہریوں کی طرف سے ویب سائیٹ پر لگائے جانیوالے قیمتی اشیاءکے اشتہارات اور گھر کے پتے سے بھی حیثیت کا اندازہ کرلیتے تھے اور تمام تفصیلات مہیا کردینا موجودہ وقت میں کوئی زیادرہ اچھی بات نہیں ۔ یہاں یہ بھی واضح کردیں کہ اس بارے میں OLXانتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آسکا تاہم ویب سائیٹ پر خبردار کیاجاتاہے کہ لین دین میں احتیاط برتیں اور انتظامیہ کسی قسم کی دھوکہ دہی کی ذمہ دارنہیں ہوگی ۔