الفیصل کرکٹ کلب اٹک نے جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 30 جنوری 2015 15:13

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چوتھے سپورٹس زون وائٹ بال T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے افتتاحی میچ میں الفیصل کرکٹ کلب اٹک کے کپتان ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادا کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19رنز سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق چوتھے سپورٹس زون وائٹ بال T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے افتتاحی میچ میں جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کے کپتان طاہری نے ٹاس جیت کر پہلے الفیصل کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، الفیصل کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 137رنز بنائے جس میں یعقوب رچی نے شاندار 45، محمد جواد نے 18اور طیب عباس نے 12رنز بنائے جبکہ جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کی ٹیم کی جانب سے طاہر جان نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، جواب میں 138رنز کے آسان ہدف کو حاصل کرنے میں جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کی ٹیم بری طرح ناکام ہوتے ہوئے پوری ٹیم 119رنز بنا کر پوولین لوٹ گئی جس کی بڑی اور اہم وجہ الفیصل کرکٹ کلب اٹک کے کپتان ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادا کی اعلیٰ قیادت (کپتانی) اورباؤلروں کی نپی تلی باوٴلنگ تھی ،جمخانہ پنجاب کرکٹ الیون لاہور کی ٹیم کی جانب سے کپتان طاہری نے37رنزاور نوید نے 18رنز بنائے جبکہ الفیصل کرکٹ کلب اٹک کے سپر سٹارفاسٹ باوٴلر طیب عباس نے شاندار باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں جبکہ ندیم سکندراور کپتان ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادا نے1,1وکٹ حاصل کی اس طرح الفیصل کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 19رنز سے کامیابی حاصل کر 2قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کولیفائی کر لیا ہے،چوتھے سپورٹس زون وائٹ بال T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے دوسرے میچ میں مرزا ٹائیگرز کرکٹ الیون مرزا اٹک کی ٹیم نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کریسنٹ و نر کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو 12رنز سے شکست دیکر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا ہے ،مرزا ٹائیگرز کرکٹ الیون مرزا اٹک کی شاندار جیت پر بزم پیغام اٹک کے جنرل سیکر ٹری محمد شاویز ولد لیاقت عمر آف مرزا نے دلی مبارک بارد پیش کرتے ہوئے اپنے علاقے کی ٹیم کو اس کی شاندار کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے -

متعلقہ عنوان :