یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے ایک فرینڈلی دوستانہ چیلنج میچ میں برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضرو کوشکست دیدی

جمعہ 30 جنوری 2015 15:13

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے ایک فرینڈلی دوستانہ چیلنج میچ میں برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضرو کی ٹیم کو 37رنز سے شکست دے کرنئے کرکٹ سال2015ء کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے ، فرینڈلی دوستانہ چیلنج میچ کے مہمان خصوصی چیئر مین ڈسٹرکٹ کرکٹرز ویلفےئر ایسوسی ایشن اٹک شیخ اشتیاق احمد صدیقی تھے ،تفصیلات کے مطابق فرینڈلی دوستانہ چیلنج میچ میں برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضرو کے کپتان شکیل احمد برآؤ نے ٹاس جیت کر پہلے یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ25اوورز میں 210رنز بنائے جس میں اوپنر بلے باز نعمان طارق آف حسن ابدال نے شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے68رنز بنائے جبکہ آصف رضا عرف سچن نے41،فیصل خان نے33،رانا عمران آف حسن ابدال نے18اور معظم حسین نے13رنز بنائے، برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضرو کی ٹیم کی جانب سے عادل نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیضان اور فیصل نے2,2وکٹیں حاصل کیں اور کپتان شکیل احمد براؤ نے ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں211رنز کے مشکل ہدف کو حاصل کرنے میں برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضروکی ٹیم کپتان شکیل احمد برآؤ کی شاندار سنچری سکور کرنے کے باوجود بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 173 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو کر پوولین لوٹ گئی ،جس کی بڑی وجہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے باؤلروں کی شاندار نپی تلی باؤلنگ تھی جس کے سامنے برآؤ کرکٹ کلب خگوانی تحصیل حضروکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر بے بس دکھائی دےئے صرف کپتان شکیل احمد رآؤ نے نپی تلی باؤلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی لیکن ان کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ،یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے میچ وننگ اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل احمد نے5وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان طاہر محمود مودی ،معظم حسین اور آصف رضا عرف سچن نے 1,1وکٹ حاصل کی ،اس طر ح یہ فرینڈلی دوستانہ چیلنج میچ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے 37رنز سے جیت کر اپنے نئے کرکٹ سال 2015ء کا آغاز شاندار فتح حاصل کر کے کیا ہے، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی چیئر مین ڈسٹرکٹ کرکٹرز ویلفےئر ایسوسی ایشن اٹک شیخ اشتیاق احمد صدیقی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع اٹک کے کرکٹرز کی محرومیوں کا ہر سطح پر ازالہ کریں گے اور کرکٹ کے کھیل میں میرٹ اور ٹیلنٹ کا گلہ گھونٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ اور ٹیلنٹ کی دھجیاں بکھیرنے والوں کا برا وقت شروع ہونے والا ہے کیونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چےئرمین شہر یار محمد خان نے کلب کرکٹ میں بنیادی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کئی اچھے اقدامات کیے ہیں، ان کے ان اقدامات کی وجہ سے ضلع اٹک سمیت ملک کے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کرکٹ کے بوگس کلبوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گا اور ملک میں صرف فعال کرکٹ کلبز ہی کرکٹ کھیلتے رہیں گے جس سے نوجوان ٹیلنٹ اور کرکٹ کے کھیل میں مزید نکھار آئے گا -

متعلقہ عنوان :