تھر پار کر: خوراک کی کمی کا شکار مزید ایک بچی دم توڑ گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 15:14

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ضلع تھر پار کر میں خوراک کی کمی کا شکار مزید ایک بچی دم توڑ گئی مرنے والے افراد کی تعداد327 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں خوراک اور پانی کی قلت بر قرار ہے جس کے باعث سول اسپتال مٹھی میں آج گیارہ ماہ کی یاسینہ بھی دم توڑ گئی۔ سول اسپتال مٹھی میں 48، اسلام کوٹ میں15، ڈیپلو 5، ننگر پارکر 4 اور چھاچھرہ میں 12 بچے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :