پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں

جمعہ 30 جنوری 2015 15:15

پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پیرس فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچا ، آخری دن برطانوی ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ حاضرین ماڈلز کی ریمپ پر واک کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

خوشبووٴں کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچا۔ خوبرو ماڈلز نے آخری دن برطانوی ڈیزائنرز رالف اور روسو کے ملبوسات کی نمائش کی۔ موسم بہار کی نوید دیتے ملبوسات میں لمبے گاوٴن ، سفید اور شوخ رنگ نمایاں رہے۔ یہ پیرس میں رالف اور روسو کا دوسرا شو تھا جسے دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔