کیونال کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے‘ سوہا علی خان

جمعہ 30 جنوری 2015 15:18

کیونال کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے‘ سوہا علی خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہی کہ کیونال کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ محسوس کرتی تھی کہ شادی صرف بچوں کیلئے کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے تعاون کرنے والے والدین عطاء کئے گئے۔ میری والدہ بہت ہی آزاد ماں اور والدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نح مجھ پر کبھی بھی شادی کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ میری کیونال سے شادی ہوئی ہے تو اس کی بھی مجھے بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے صرف اپنی مرضی عزیز ہوتی تھی تاہم اب کیونال کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے۔