2015 ء میں حج کے لیے سعو دی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

جمعہ 30 جنوری 2015 15:54

2015 ء میں حج کے لیے سعو دی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان سے اس سال ایک لاکھ چوالیس ہزار لوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے لیے حکومت پاکستان اور سعو دی حکومت میں معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے دونوں ممالک کے مذہبی امور کے وزراء نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق 50 فی صد عازمین حج سرکاری جبکہ باقی 50 فی صد عازمین حج کو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ عازمین کے لیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کے ساتھ ویکسی نیشن سر ٹیفیکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اس سال بھی عازمین حج کی ایک ہی کیٹگری بحال رکھی گئی ہے سعودی عرب سے واپسی پر حجاج کرام اپنے ساتھ زم زم نہیں لا سکیں گے تاہم واپسی پر متعلقہ ائیر لائینز ائیر پورٹ پر فی حاجی پانچ لیٹر زم زم کا کین فراہم کرے گا۔ سعودی حکام نے پاکستانی عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے اس کے علاوہ بیس فی صد کوٹہ کی کٹوتی رواں سال بھی بحال رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :