حکومت کراچی میں امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ نہیں، کامل علی آغا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات سیکرٹری کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم نے کراچی میں آٹھ دن گزارنے کی بجائے مری میں مزے سے گزارے ، ایک ماہ گزرنے کے با وجود فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں نہ آنا ایک مذاق ہے ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے حکومت بالکل سنجیدہ نظر نہیں آتی کیونکہ وزیراعظم نواز شریف پٹرول بحران اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بالائے طاق رکھ کر بڑے مزے سے آٹھ دن مری میں بیٹھ گئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں کے ساتھ یارانہ رکھنا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ دونوں جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نے ہمیشہ فوج اور ایجنسیوں کی حمایت کی ہے مگر ابھی قومی عدالتوں کے بیان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کی منظوری کے بعد ہوا تھا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں نہیں آیا جو ایک مذاق ہے کیونکہ حکومت مسائل کا حل نہیں چاہتی

متعلقہ عنوان :