چوہدری محمد سرور نے استعفیٰ دیکر بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا،سینیٹرباز خان

جمعہ 30 جنوری 2015 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرباز خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے استعفیٰ دیکر بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا کیونکہ صوبے میں گورنر کے اختیارات بھی وزیراعلیٰ کے پاس تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا استعفیٰ دینا ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا کیونکہ انہوں نے واضح کہا کہ قبضہ مافیا کا راج ہے جبکہ پوری قوم بھی جانتی ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکومت ہے اور گورنر صرف برائے نام گورنر تھے اور ان کے پاس برائے نام کرسی تھی